Wednesday, 23 October 2013

خرم امتیاز' توصیف احمد کشاف اور عبدالباسط احسان کی ملاقات


آج خرم امتیاز صاحب اور توصف احمد کشاف صاحب سے ملاقات ہوئ۔
یہ دعوت خرم امتیاز صاحب کی طرف سے تھی' جو بون فائر کے مقام پر وقوع پذیر ہوئ۔
خرم امتیاز صاحب سے تو پہلے مل چکا تھا' مگر توصیف احمد سے یہ پہلی ملاقات تھی ۔ ماشاء اللہ بہت زندہ دل اور ہنس مکھ طبعیت کے نفیس انسان ہیں۔ زندگی کا وسیع تجربہ اور پختہ سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔
دعوت ادبی نوعیت کی تھی۔ گروپ کا ماحول بہتر بنانے' اسے ادبی رنگ میں ڈھالنے کے بارے میں مشاورت ہوئ۔ 
یہاں کے سرگرم اراکین کے بارے میں گفتگو ہوئ اور اس امر کو بہت سراہا گیا کہ لوگ یہاں سے سیکھ رہے ہیں' کل تک جن کو اردو لکھنی نہیں آتی تھی آج اردو رسم الخط میں باقاعدہ تحریر لکھنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ خاص طور پر ان اراکین کا ذکر ہوا جنھوں نے اردو گروپ کا ماحول بہتر بنانے میں تعاون کیا ہے۔
یہ بزم صرف ایک گروپ نہیں ہے بلکہ یہ ایک درسگاہ ہے ' یہاں لوگ نظم و ضبط سیکھتے ہیں' گفتگو کا سلیقہ آتا ہے' خواتین سے کیسے بات کی جانی چاہئیے یہ تک سیکھا جاتا ہے' یہ عام گروپس کی طرح نہیں ہے جہاں پوسٹ کی اور رفو چکر ہوگئے بلکہ ہر شخص کی'کی گئ پوسٹ کو پرکھا جاتا ہے' ادبی ذوق کا اندازہ لگایا جاتا ہے' خاص کر گفتگو ہر شخص کے کردار کی عکاس ہوتی ہے۔
اس بزم کے حوالے سے بہت سے بہترین دوست ملے ہیں' یہاں کا فیملی جیسا ماحول برقرار رکھنے کے لیے جن ممبران نے تعاون کیا ' ان کی خاص طور پر تعریف ہوئ۔
ہم نے اس بزم کا ماحول مزید بہتر بنانا ہے' یہ معاملہ زیر بحث آیا ' جس میں پوسٹس کی تعداد میں توازن بھی شامل تھا۔ 
کیونکہ یہ ادبی گروپ ہے اس لیے یہ معاملہ کافی عرصے سے زیر غور ہے کہ کسی بھی تحریر یا کلام کے ساتھ ۔ مصنف یا شاعر کا نام ضرور درج ہونا چاہئیے' اگر نام معلوم نہیں تو ساتھ لکھا ہو نامعلوم ۔۔۔۔۔۔ 
چھوٹی چھوٹی پوسٹس مسلسل کرتے جانا ' اس بات کی پرواہ کیے بغیر کہ بہت سے اراکین کی تخلیقی و معیاری پوسٹس بھی نیچے چلی جاتی ہیں 'اس سنجیدہ معاملے کو اٹھایا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment